پنجاب ،خیبر پختونخوا، کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان اور اسلام آباد میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع

38

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب ،خیبر پختونخوا، کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان اور اسلام آباد میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔اس دوران کشمیر، پنجاب اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز /موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، کشمیر ، پنجاب ، شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان اورمٹھی، سکھرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر مو سلادھار بارش بھی ہوئی۔ جبکہ گلگت بلتستان میں موسم شدید گرم رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: کا کو ل 31، مالم جبہ 23، بنوں 08، ڈی آئی خان (سٹی)، چراٹ، مردان 02، کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 21 اور سٹی 20)،راولا کوٹ 01، پنجاب: کرور (لیہ) 20،اسلام آباد (زیرو پوائنٹ)12، ڈی جی خان (سٹی 09)، گوجرانوالا 06 ،مری 05، سیالکوٹ(ائر پورٹ)02، بھکر ،کوٹ ادو ،حا فظ آباد01، بلوچستان:

لسبیلہ 15، خضدار 07، زیارت 06، سندھ:مٹھی02، سکھر میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔پیر کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت :نوکنڈی46، چلاس 45، دال بندین 44، بونجی 43، گلگت، جیکب آباد، خیرپور، اوکاڑہ اور نور پور تھل میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 07 اور08 جولائی کے دوران موسلا دھار/شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد،راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور بلوچستان (بارکھان، کوہلو ، موسی خیل، ڈیرہ بگٹی ، لورالائی ، بولا ن، ژوب، زیارت،قلات ، خضدار ،آواران، لسبیلہ)کے مقامی /بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے، شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے اورعوام الناس کو احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے۔