12.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب آرٹس کونسل میں کلچر کارنر فن و ثقافت کے فروغ میں...

پنجاب آرٹس کونسل میں کلچر کارنر فن و ثقافت کے فروغ میں اہمیت کا حامل ہے، راجہ محمد حنیف ایڈووکیٹ

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 06 مارچ (اے پی پی):پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں چیئرمین چیف منسٹر انسپکشن ٹیم راجہ محمد حنیف ایڈووکیٹ نے کلچر کارنر کا افتتاح کیا۔

کلچر کارنر میں ٹرک آرٹ،گندھار آرٹ، پیپر میشی،نمک کے پتھروں سے نقش و نگار اہم ہیں۔ کلچر کارنر کا قیام پوٹھوہار کی ثقافت کو فروغ دینے اور نوجوان نسل کو اپنی ثقافتی ورثے سے روشناس کرانے کی ایک اہم کوشش ہے۔ خطے کی مقامی دستکاریوں، روایتی موسیقی، لوک رقص اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کا مرکز ہوگا۔

- Advertisement -

یہ منصوبہ مقامی ہنرمندوں اور فنکاروں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔کلچر کارنر میں خطہ پوٹھوہار سے تعلق رکھنے والے ماہر دستکاروں کی کرافٹس رکھی گئیں ہیں۔جن میں محمد شفیق احمدکا گندھار آرٹ،خلیل مغل کا ٹرک آرٹ، ذولفقار غازی کی پیپر میشی،طالب حسین کا سالٹ لیمپ اورفوزیہ ناہید کی گڑیا سازی کے بہترین کرافٹس رکھے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین نے کہا کہ کلچر کارنر پنجاب آرٹس کونسل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محمد تنویر ماجد کی ہدایات کی روشنی میں بنایا گیا ہے۔تاکہ خطہ پوٹھوہار کی کرافٹس کی نمائش قومی سطح پر ہو سکے۔کلچر کارنر کا بنیادی مقصد دستکاروں کی اشیا کی مناسب قیمت پر فروخت کو یقینی بنانا ہے۔تاکہ وہ ان قدیمی دستکاریوں کو زندہ رکھ سکیں اور اپنے آنے والی نسلو ں کو بھی ہنر منتقل کر سکیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569635

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں