15.7 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب آرٹس کونسل کا ’’پلانٹ فار پاکستان‘‘ایونٹ کا انعقاد

پنجاب آرٹس کونسل کا ’’پلانٹ فار پاکستان‘‘ایونٹ کا انعقاد

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 21 مارچ (اے پی پی):پنجاب آرٹس کونسل نے ’’پلانٹ فار پاکستان‘‘ ایونٹ کا انعقاد کیا، جس کی قیادت پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت شازیہ رضوان نے کی۔ تقریب کا مقصد ماحولیاتی آگاہی کو فروغ دینا اور شہریوں کو ماحول کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کی ترغیب دینا تھا۔تقریب میں ایک شجرکاری مہم بھی شامل تھی، جس میں شازیہ رضوان نے دیگر معززین اور شرکاء کے ساتھ مل کر درخت لگائے، جو ماحولیاتی تحفظ کے لیے ان کے عزم کی علامت تھے۔

مہمان خصوصی شازیہ رضوان نے ماحول کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات کو اجاگر کیا کہ افراد موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔آج کے اس عالمی یومِ جنگلات پر، ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم ماحولیاتی آگاہی کو ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے فروغ دیتے رہیں گے۔ پاکستان گرین انیشی ایٹو ہمارے اس مشن سے مکمل مطابقت رکھتا ہے کہ فطرت اور فنون لطیفہ کے درمیان ہم آہنگی قائم کی جائے،ہم عوام بالخصوص نوجوانوں کو شجرکاری اور ماحولیاتی تحفظ میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنے ماحول کی ذمہ داری لیں اور پاکستان کو صاف اور سرسبز بنانے کے لیے کام کریں۔ ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈیسجاد حسین نے کہا کہ پنجاب کونسل آف دی آرٹس نہ صرف ثقافتی اور فنکارانہ اظہار کا مرکز ہے بلکہ پائیدار ترقی کا بھی حامی ہے،درخت اور سبزہ ہمارے ماحول کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں اور بے شمار ماحولیاتی فوائد فراہم کرتے ہیں۔

’’پلانٹ فار پاکستان‘‘ مہم ملک بھر میں ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے اور ماحول دوست طرزِ عمل کی حوصلہ افزائی کا حصہ ہے۔ پنجاب کونسل آف دی آرٹس اس طرح کے مزید پروگرام منعقد کرتی رہے گی تاکہ ماحولیاتی آگاہی کو ثقافتی سرگرمیوں کا مستقل حصہ بنایا جا سکے اور پاکستان کے لیے ایک پائیدار اور ماحول دوست مستقبل یقینی بنایا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575154

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں