30.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب اسمبلی میں تمباکو کنٹرول کے اقدامات کو مضبوط بنانے کے لیے...

پنجاب اسمبلی میں تمباکو کنٹرول کے اقدامات کو مضبوط بنانے کے لیے قرار داد کی منظوری اہم سنگ میل ہے، عورت فائونڈیشن

- Advertisement -

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):عورت فائونڈیشن نے پنجاب اسمبلی میں تمباکو کنٹرول کے اقدامات کو مضبوط بنانے کے لیے قرار داد کی منظوری کو پاکستان میں تمباکو کنٹرول کی حمایت کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ عورت فائونڈیشن سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ قرارداد کی منظوری سے انسداد تمباکو کی کوششوں کو پالیسی کی سطح پر اہم توثیق ملتی ہے جو مستقبل کے اقدامات کے لیے بنیاد فراہم کرتی ہے جس کا مقصد عوام بالخصوص نوجوانوں کی صحت عامہ کی حفاظت کرنا ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پاکستان میں صحت عامہ کے لیے ایک اہم پیشرفت کے طور پر پنجاب اسمبلی نے ایک تاریخی قرارداد منظور کی ہے جس میں صوبے بھر میں تمباکو پر کنٹرول کے لئے مضبوط اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ قرارداد رکن صوبائی اسمبلی طاہرہ مشتاق نے پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔قرارداد میں تمباکو کی مصنوعات پر اضافی صوبائی ٹیکس کے نفاذ پر زور دیا گیا ہے اور تعلیمی اداروں میں تمباکو کنٹرول قوانین کے سختی سے نفاذ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

عورت فائونڈیشن کے اینٹی ٹوبیکو پراجیکٹ کے ٹیم لیڈر صفدر رضا نے کہا کہ یہ قرارداد ہمارے وکالت کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے، یہ صوبے بھر میں جاری اور مستقبل کے انسداد تمباکو کے اقدامات کو قانونی اور بااختیار بناتی ہے۔انھوں نے کہا کہ پنجاب سب سے زیادہ آبادی والا صوبہ ہونے کے ناطے تمباکو کے استعمال اور اس کے مضر اثرات کو کم کرنے پر مرکوز صحت عامہ کی پالیسیوں کو آگے بڑھانے میں ملک کے باقی حصوں کے لیے ایک قوی مثال قائم کرتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583425

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں