Facebook Instagram Twitter Youtube
  • English
    • Pashto
    • Sindhi
    • Balochi
    • Saraiki
    • Arabic
    • Chinese
  • خصوصی فیچرز
  • ویژولز
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • شوبز
  • زراعت
  • کھیل
  • معیشت
  • علاقائی
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • صفحہ اول
تلاش کریں
29.5 C
Islamabad
بدھ, جولائی 2, 2025
Facebook Instagram Twitter Youtube
داخلہ
خوش آمدید! اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں
اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟ مدد حاصل کرو
پاس ورڈ کی وصولی
اپنا پاسورڈ ريکور کريں
ایک پاس ورڈ آپ کو ای ميل ميں بھیج دیا جائے گا
Associated Press of Pakistan
  • English
    • Pashto
    • Sindhi
    • Balochi
    • Saraiki
    • Arabic
    • Chinese
  • خصوصی فیچرز
  • ویژولز
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • شوبز
  • زراعت
  • کھیل
  • معیشت
  • علاقائی
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • صفحہ اول
ہوم قومی خبریں پنجاب اسمبلی میں "یومِ فتحِ پاکستان” کے حوالے سے قرارداد جمع
  • قومی خبریں

پنجاب اسمبلی میں "یومِ فتحِ پاکستان” کے حوالے سے قرارداد جمع

کی طرف
Azhar Farooq
-
پیر, 12 مئی 2025, 5:00 شام
113
Facebook
Twitter
Pinterest
WhatsApp

    لاہور۔12مئی (اے پی پی):ممبرانِ صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد اور مہوش سلطانہ کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کی مئی2025 کی عظیم عسکری کامیابی پر پنجاب اسمبلی میں ایک اہم قرارداد جمع کرا دی گئی۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ10 مئی کو ہر سال "یومِ فتحِ پاکستان” سرکاری سطح پر منایا جائے تاکہ نئی نسل کو پاکستان کی عسکری صلاحیت، حکمت عملی اور قربانیوں سے روشناس کرایا جا سکے۔

    قرارداد میں پاکستان کی مسلح افواج کو اس عظیم کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی گئی اور کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے خطے میں طاقت کا توازن بدلنے کی کوشش کو پاکستان نے ناکام بنایا۔ پاکستان نے حکمت، تحمل اور اعلی عسکری مہارت کے ذریعے دشمن کو فیصلہ کن شکست سے دو چار کیا۔پاکستان نے صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنا کر اخلاقی برتری کا مظاہرہ بھی کیا۔

    بھارتی عسکری ساز و سامان، جن میں رافیل طیارے، براہموس میزائل اورS-400 دفاعی نظام شامل ہیں،مو ثر ثابت نہ ہو سکے۔قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان اور چین کا عسکری اتحاد اب خطے میں ایک نئی حقیقت کے طور پر ابھر چکا ہے۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا،پاک فضائیہ، بحریہ اور آپریشن "بنیانِ مرصوص” کے تمام شرکاکو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔قرارداد کے آخر میں ان تمام شہدا اور معصوم بچوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے مادرِ وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

    • ٹیگز
    • Resolution submitted in Punjab Assembly regarding "Pakistan Victory Day"
    Facebook
    Twitter
    Pinterest
    WhatsApp
      گزشتہ مضمونشہر بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 13 ملزمان گرفتار، مسروقہ نقدی، اسلحہ و شراب برآمد
      اگلا مضمونبھارت کے خلاف مؤثر کارروائی نے دنیا پر یہ واضح کر دیا کہ پاک فوج کتنی مضبوط اور باصلاحیت ہے،امیر مقام
      Azhar Farooq
      Azhar Farooq

      متعلقہ مضامینزیادہ مصنف کی طرف سے

      Rescue 1122 spokesperson

      نو تعینات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ہری پور کا خانپور ڈیم پر قائم واٹر ریسکیو کیمپ کا دورہ، ریکارڈ و دیگر انتظامی امور کا بھی...

      Elon Musk

      میری کمپنیوں کی تمام سرکاری امداد بند کر دیں،ایلون مسک کا ڈونلڈ ٹرمپ کو دوٹوک جواب

      آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنےکی توقع

      تازہ خبریں

      نو تعینات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ہری پور کا خانپور ڈیم پر قائم واٹر ریسکیو...

      Hafiz Sharif - بدھ, 2 جولائی 2025, 11:13 صبح 0

      ڈی پی او سیالکوٹ کا ضلع بھر کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ،سکیورٹی انتظامات...

      Hafiz Sharif - بدھ, 2 جولائی 2025, 11:12 صبح 0

      ڈی پی او مانسہرہ کی جانب سے ریٹائر ہونے والے مالی ولی شاہ کے...

      Hafiz Sharif - بدھ, 2 جولائی 2025, 11:09 صبح 0

      لیسکو شیخوپورہ سرکل میں معمر خاتون سے بدتمیزی کرنے پر سکیورٹی گارڈ معطل،ایف آئی...

      Hafiz Sharif - بدھ, 2 جولائی 2025, 11:04 صبح 0

      افغانستان میں سلامتی کی صورتحال مغربی قبضے کے مقابلے میں بہت بہتر ہے روس

      Hafiz Sharif - بدھ, 2 جولائی 2025, 11:02 صبح 0

      ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان © Copyright

      • English
      • خصوصی فیچرز
      • ویژولز
      • شوبز
      • زراعت
      • کھیل
      • معیشت
      • علاقائی
      • بین الاقوامی
      • پاکستان
      • صفحہ اول