پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 20 چکوال Iسے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سلطان حیدر علی خان 52 ہزار 450 ووٹ لے کر کامیاب

115
Punjab Assembly
Punjab Assembly

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 20 چکوال Iسے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سلطان حیدر علی خان 52 ہزار 450 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار علی ناصر خان 43 ہزار 250 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 60.99 فیصد رہا۔