پنجاب ایمرجنسی سروسیزریسکیو1122 سرگودہا کا عیدالاضحیٰ کے لئے خصوصی پلان جاری

130
Rescue 1122
Rescue 1122

سرگودھا۔26جون (اے پی پی):پنجاب ایمرجنسی سروسیزریسکیو1122 سرگودہا کا عیدالاضحیٰ کے لئے خصوصی پلان جاری کردیا۔اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرسرگودہا ڈاکٹر مظہر شاہ نے ریسکیوئرزاور تمام افسران کو خصوصی ہدایات جاری کردی۔ایمرجنسی پلان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں جن میں مرکزی عیدگاہ، کمپنی باغ، ہلال احمر، اور قینچی موڑ پر ریسکیو پوسٹ قائم کی گئی ہیں جن میں ریسکیو سٹاف بمعہ گاڑیاں ڈیوٹی سرانجام دے گا۔

عیدالاضحیٰ پر ضلع سرگودہا میں 500سے زائد ریسکیواہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔عید کی تعطیلات کے دوران تمام ایمرجنسی وہیکل آپریشنل ہونگی، جن میں ایمبولینسز، فائر وہیکل، موٹربائیک ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کی عید پر چھٹیاں بھی محدودکر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ سرگودھا کی تمام تحصیلوں میں ریسکیو 1122کا عملہ عید کے اجتماعات پر ڈیوٹی سرانجام دے گا۔