ڈیرہ غازی خان۔ 17 اکتوبر (اے پی پی):پنجاب بھر کی طرح تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام ہونے والا 18 اکتوبر کا پیپر ملتوی ہو گیا, نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔
کنٹرولر امتحانات مظفر حسین نے رات گئے اپنے بیان میں بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے( کل )جمعہ18 اکتوبر کو صوبہ بھر کے تمام سکولز، کالجزاور یونیورسٹیز میں عام تعطیل کے اعلان اعلان کر دیا ہے جس کے باعث ڈیرہ غازی خان بورڈ نے بھی انٹرمیڈیٹ پارٹ ون و ٹو دوسرے سالانہ امتحان2024 کے سلسلہ میں ( کل ) جمعہ18 اکتوبر کو منعقد ہونیوالے پرچے ملتوی کردیئے ہیں۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی کے کنٹرولر مظفر حسین نے جمعرات کی رات بتایا کہ جمعہ18 اکتوبر کوصبح کے اوقات میں منعقد ہونیوالا فزکس پارٹ ٹو اور آؤٹ لائنز آف ہوم اکنامکس پارٹ ٹو جبکہ سیکنڈ ٹائم میں منعقد ہونیوالا جغرافیہ (پراناونیا کورس) پارٹ ٹو اور فزکس پارٹ ٹو کا پرچہ ملتوی کردیا گیا ہے۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق مذکورہ پیپرز کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جا ئے گا۔