پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز میں میٹرک کا پہلاسالانہ امتحان آج سے شروع ہو گا

180
چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے امتحانی مراکز کے دورے ، انتظامات کا جائزہ

لاہور۔29فروری (اے پی پی):پنجاب بھر میں تمام تعلیمی بورڈز میں میٹرک کے پہلے سالانہ امتحان 2024 ء آج یکم مارچ بروز جمعہ سے شروع ہو گا ۔

ترجمان کے مطابق سالانہ امتحان میں2694281 امیدوار شرکت کر رہے ہیں ، جن میں 1390592لڑکیاں اور 1297689 لڑکے شامل ہیں ۔ اسی طرح امیدواروں کے لئے4088 امتحانی مراکز قائم اوران کی نگرانی کے لئے عملہ تعینات کیا گیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق تمام امتحانی مراکز کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پی بی سی سی سیکرٹریٹ آفس جمع کرانے کی ہدایت اور پولیس کو بھی امتحانی مراکز کی سکیورٹی کے لیے لکھا گیا ہے ۔ترجمان کے مطابق آج یکم مارچ سے18 مارچ تک دسویں جماعت کے پرچے لیئے جائیں گے جبکہ19 مارچ سے جماعت نہم کے امتحان کا آغاز ہو گا۔