لاہور۔19مئی (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1085ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق اور1152زخمی ہوئے،ترجمان کیمطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 1085ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 542افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ610معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ،
ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 603ڈرائیورز،33کم عمرڈرائیور، 390مسافراور174پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے،اسی طرح256ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت281متاثرین کے ساتھ پہلے ،گوجرانوالہ74حادثات میں 74متاثرین کے ساتھ دوسر ے اورفیصل آباد 72حادثات میں 84متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔