پنجاب بھرمیں 1186ٹریفک حادثات، 8افراد جاں بحق،1385زخمی ہوئے ،ترجمان ریسکیو

5

لاہور۔27جون (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1186ٹریفک حادثات میں 8افراد جاں بحق،1385زخمی ہوئے ،ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1186ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 626افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ759معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی،

ریسکیو 1122 صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 747ڈرائیورز،50کم عمرڈرائیورز،500مسافراور146پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے،ترجمان کے مطابق196ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت223متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 81حادثات میں 89متاثرین کے ساتھ دوسر ے اور ملتان 76حادثات میں 84متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپر رہا۔