پنجاب بھرمیں 1302ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق1551زخمی ہوگئے، ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ

8
پنجاب بھرمیں 1302ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق1551زخمی ہوگئے، ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ

لاہور۔21جون (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1302ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق1551زخمی ہوگئے ۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1302ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 666افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

885معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے ۔ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 833ڈرائیوز،61کم عمرڈرائیور،578مسافراور155پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ220ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت263متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 88حادثات میں 103متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان 86حادثات میں 106متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1566متاثرین میں 1256مرد اور310خواتین شامل ہیں ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1249موٹرسائیکلز،78آٹورکشے،149کاریں،22وین،14مسافر بسیں،35ٹرک اور102دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔