پنجاب بھرمیں 1403ٹریفک حادثات ، چار افراد جاں بحق،1509زخمی ہوگئے

113
Rescue 1122
Rescue 1122

لاہور۔7اکتوبر (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1403ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 702افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔807معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔

ترجمان ریسکیوپنجاب کے مطابق ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (77فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے۔ ریسکیو 1122 کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 801ڈرائیورز،56کم عمرڈرائیورز، 545مسافراور167پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ268ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت291متاثرین کے ساتھ پہلے ، ملتان103حادثات میں 106متاثرین کے ساتھ دوسر ے، فیصل آباد 91حادثات میں 88متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1513متاثرین میں 1184مرد اور329خواتین شامل ہیں ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1299موٹرسائیکلز،79آٹورکشے،122کاریں،25وین12 مسافر بسیں،27ٹرک اور104دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔