پنجاب بھرمیں 1534ٹریفک حادثات، 15افراد جاں بحق، 1862زخمی ہوئے،ترجمان

56
پنجاب بھرمیں 1534ٹریفک حادثات، 15افراد جاں بحق، 1862زخمی ہوئے،ترجمان

لاہور۔3جولائی (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1534ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق اور1862زخمی ہوگئے،

ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1534ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 819افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 1043معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی

،ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 1025ڈرائیورز،63کم عمرڈرائیورز،656مسافراور196پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے

،ترجمان کے مطابق272ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت335متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 97حادثات میں 107متاثرین کے ساتھ دوسر ے اورملتان 91حادثات میں 115متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔