23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب حکومت جلد تحفظ حقوق نسواں ایکٹ کے رولز بنانے جارہی ہے،حنا...

پنجاب حکومت جلد تحفظ حقوق نسواں ایکٹ کے رولز بنانے جارہی ہے،حنا پرویز بٹ

- Advertisement -

لاہور۔3اگست (اے پی پی):چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جلد تحفظ حقوق نسواں ایکٹ کے رولز بنانے جارہی ہے،پولیس تفتیش اور پراسیکیوشن کے نظام میں مزید بہتری کی اشد ضرورت ہے،عدالتوں سے خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو سزائیں نہ ملنا تشویشناک عمل ہے،  وزیراعلی پنجاب مریم نواز خواتین کو مضبوط، بااختیار اور خودمختار دیکھنا چاہتی ہیں اور اس کیلئے وہ عملی طور پر اقدامات بھی اٹھارہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو مختلف غیرسرکاری تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ورچول پولیس اسٹیشن متاثرہ خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر انصاف فراہم کریں، خواتین پر تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں ہے،

- Advertisement -

ہمیں اجتماعی طور پر معاشرے کی سوچ کو تبدیل کرنا پڑے گا، خواتین پر تشدد کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں ،ملتان میں ثانیہ زہرا کا کیس اس کی سب سے بڑی مثال ہے، ایسے واقعات روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تحفظ حقوق نسواں ایکٹ کے جلد رولز بنانے جا رہی ہے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اپنی مختلف تقاریر میں واضح کہا ہے کہ خواتین میری ریڈ لائن ہیں، پنجاب حکومت خواتین کے لیے مختلف پراجیکٹس متعارف کروا رہی ہے، خواتین کو بااختیار بنائے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔

حنا پرویز بٹ نے مزید کہا کہ خواتین کے کام کرنے والی جگہوں پر ہراسانی کے واقعات کی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے، تمام نجی و سرکاری اداروں کے سربراہان کو بھی اس معاملے میں اپنی ذمہ داری ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=490378

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں