پنجاب حکومت فن وثقافت کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کررہی ہے، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا تقریب سے خطاب

84
پنجاب حکومت فن وثقافت کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کررہی ہے، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا تقریب سے خطاب
پنجاب حکومت فن وثقافت کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کررہی ہے، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہاہے کہ پنجاب حکومت فن وثقافت کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کررہی ہے ،حکومت نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے فن وثقافت اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار صوبے میں فن وثقافت کو پروان چڑھانے کے لیے کوشاں ہیں ، پنجاب کی زمین فن وثقافت کی امین ہے،پنجاب میں پنجابی، سرائیکی ،پوٹھوہاری،بلوچی ثقافت کے رنگ نمایاں ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پنجاب آرٹس کونسل میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے مقابلو ں کے فاتحین میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب میں کیا۔

زرتاج گل نے کہاکہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فن وثقافت کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم ہے، ٹیلنٹ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا گیا۔ناہیدمنظور،پرنسپل ماجدوحیدبھٹی، ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدبھی ان کے ہمراہ موجودتھے۔زرتاج گل نے کہاکہ فنکاروں کی فلاح وبہبود اور نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کے لیے حکومت پنجاب نے خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں۔

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے مقابلوں میں پوزیشنز حاصل کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔شاعری کے مقابلوں میں حسیب علی پہلے،محسن ظفردوسرے جبکہ اقصی ناصر تیسرے نمبر پر آئیں،افسانہ نگاری میں معطر ندا نے پہلی ،عظمت شہزاد نے دوسری، عرشیہ نور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پینٹنگ کے مقابلوں میں اُم سلمی،عبدلہدای، شمسہ کنول نے بالا ترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آئیں۔گائیکی کے مقابلوں میں صغیر عباس پہلے،محمد کومیل دوسرے جبکہ غلام رضا تیسرے انعام کے حق دار قرار پائے۔دھن سازی کے مقابلوں میں سوشیل ساغر نے پہلی،سنیل ڈیوڈنے دوسری جبکہ سنیل شاکر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

دستکاری کے مقابلوں میں امبرین فاطمہ پہلے بشری پاشا دوسرے اور مریم ذولفقار تیسرے نمبر پر آئیں۔شارٹ فلم میکنگ کے مقابلوں انیل احمد نے پہلی، عبدرحمان نے دوسری جبکہ حفصہ سبین نے تیسری پوزیشن لی۔