پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری خیبر پختونخوا کے لئے 2 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے ،وزیر اعظم شہباز شریف

53

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری خیبر پختونخوا کے لئے 2 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے تاکہ صوبے کی غذائی ضرورت پوری ہوسکے۔

جمعرات کو عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ایمل ولی خان کی جانب سے پنجاب سے گندم کی ترسیل پر پابندی کے حوالےسے کئے گئے ٹویٹ کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کو صوبہ خیبرپختونخوا میں گندم کی ضرورت پوری کرنے کے لئے 2 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کے پی کو مزید گندم ضرورت ہوئی تو مزید گندم خریدی جائے گی۔وزیر اعظم نے یہ معاملہ ان کے نوٹس میں لانے پر ایمل ولی خان کا شکریہ ادا کیا۔