پنجاب حکومت کی کارکردگی عوام تک پہنچانے کیلئے پنجاب دی آواز کے نام سے یو ٹیوب چینل لانچ چینل کا مقصد حکومتی کارکردگی اور کامیابیوں بارے میں عوام کو آگاہ رکھنا اور معلومات پہنچانا ہے،وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان

178

لاہور۔4 مارچ(اے پی پی )صوبائی وزارت اطلاعات نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو عوام تک پہنچانے کیلئے”پنجاب دی آواز” کے نام سے یو ٹیوب چینل لانچ کر دیا۔وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ پنجاب دی آواز چینل وزارت اطلاعات پنجاب نے لانچ کیاہے جس کا بنیادی مقصدبزدار حکومت کی انتظامی،سیاسی کارکردگی اور کامیابیوں بارے میں عوام کو آگاہ رکھنا اور تمام معلومات ان تک پہنچانا ہے۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان ‘عہدیداران اور عوام سے اپیل کی ہے کہ جو پنجاب کی موجودہ حکومت کی کارکردگی کو دیکھنا اور سننا چاہتے ہوں اور اس بات سے آگاہ رہنا چاہتے ہوں کہ حکومت نے ملکی بہتری کیلئے کون کون سے اقدامات کئے ہیں وہ اس چینل کو ضرور دیکھیں اور اس کو سبسکرائب بھی کریں تاکہ آپ کو تمام معلومات ویڈیو کی صورت میں مل سکیں۔