پنجاب دانش اتھارٹی کی زیرنگرانی بوائز و گرلز سنٹرز آف ایکسی لنس ڈی جی خان میں نئے تعلیمی سیشن کےلئے داخلہ ٹیسٹ

109
Punjab Knowledge Authority
Punjab Knowledge Authority

ڈیرہ غازی خان۔ 18 فروری (اے پی پی):پنجاب دانش اتھارٹی کی زیرنگرانی بوائز و گرلز سینٹرز آف ایکسی لنس ڈی جی خان میں نئے تعلیمی سیشن کےلئے داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر پرنسپلز فیض اللہ ترین اور شبانہ آفرین نے بتایا کہ ٹیسٹ میں 9 ہزار کے قریب طلبہ نے انٹری ٹیسٹ دیا۔انہوں نے کہا کہ بورڈ کی طرز پر امتحانات کا انعقاد کیاگیا ہے۔

بوائز ونگ میں ششم سے نہم جماعت تک بچوں کو داخلہ دیا جائے گا جبکہ گرلز ونگ میں صرف ششم اور نہم جماعت میں داخلہ دیا جائے گا ۔انٹری ٹیسٹ میں کامیاب بچوں کا رزلٹ 20 فروری کو نوٹس بورڈ پر آویزاں کردیا جائے گا۔وائس پرنسپل عباس مہدی نے بتایا کہ انٹری ٹیسٹ کے موقع پر ریسکیو 1122،ٹریفک پولیس،سول ڈیفنس اور دیگر محکموں نے سکول انتظامیہ کی معاونت کی۔