پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے زیر انتظام آغوش پروگرام کا آغاز

785
Mohsin Naqvi

ملتان۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا جنوبی پنجاب کی خواتین کیلئے احسن اقدام۔پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے زیر انتظام آغوش پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔حاملہ خواتین اور دو سال سے کم عمر بچوں کی مائیں طبی معائنےکرانے اوربچوں کوحفاظتی ٹیکے لگوانے پر 23 ہزارحاصل کرسکیں گی۔

آغوش پروگرام پنجاب کو بہاولپور،مظفرگڑھ اور لودھراں سمیت 11 اضلاع میں شروع کیا گیاہے۔سی ای اوسوشل پرو ٹیکشن اتھارٹی علی شہزادنے بتایاکہ آغوش پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم کو 17 ہزار سے بڑھا کر23 ہزار کردیا گیا ہے ۔

حاملہ خواتین مرکزِ صحت سے طبی معائنے کرانے اوراپنے 2سال تک کے بچوں کو حفا ظتی ٹیکے لگوانے پر ساڑھے 3 ہزار روپے فوری حاصل کرسکیں گی۔انہوں نے کہاکہ حاملہ خواتین جلد از جلد قریبی مرکزِ صحت آکر خود کورجسٹر کرائیں،خواتین رقم کے حصول میں رکاوٹ پر ہیلپ لائن 1221پر رابطہ کریں۔