30.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب سٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی کے ارکان کا دورہ جڑانوالہ، متاثرین کی بحالی...

پنجاب سٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی کے ارکان کا دورہ جڑانوالہ، متاثرین کی بحالی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی):نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایات پر سٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی نے جڑانوالہ کا دورہ کیا اورکمیٹی کے ارکان نگران صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن منصورقادر،نگران صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ مذہبی اموراظفرعلی ناصر،نگران صوبائی وزیر مواصلات وتعمیرات بلال افضل،نگران مشیر برائے قانون و پارلیمانی امور کنور دلشاد،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ میاں شکیل احمد،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ محمدادریس نے اسسٹنٹ کمشنر آفس جڑانوالہ میں متاثرین سانحہ جڑانوالہ کی بحالی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

کمشنر سلوت سعید،آرپی او ڈاکٹر عابد خاں،ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ،ایس ایس پی اپریشن ڈاکٹر رضوان،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مصورخان نیازی،اسسٹنٹ کمشنر عبدالحنان،ایس پی بلال محمود کے علاوہ بلڈنگز،سکول ایجوکیشن،لیبر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔سٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی کے ارکان صوبائی وزراء نے کہا کہ ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کی طرف سے سانحہ جڑانوالہ کے متاثرین کی بحالی کے تیز رفتار اقدامات قابل ستائش ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کو باقی ماندہ گرجاگھروں کی تزئین وبحالی کا کام 25 ستمبر تک سوفیصد مکمل کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ اس ضمن میں تین شفٹوں میں تعمیراتی عمل جاری رکھا جائے جس میں مزید تاخیرکی گنجائش نہیں۔

انہوں نے سانحہ کے فوری بعد متاثرین کو فی الفور رہائش کی فراہمی،کھانے پینے کا سامان،کپڑے،کراکری،میڈیکل ودیگر سہولیات کی فراہمی پر کمشنر اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔نگران صوبائی وزراء نے کہا کہ متاثرہ مسیحی خاندانوں کے سکولوں سے باہر بچوں اور بچیوں کودوبارہ سکول بھجواکر انہیں کتابیں،سکول بیگز کی فراہمی اور سکول فیس میں معافی کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ایجوکیشن اتھارٹی کے افسران ہر متاثرہ خاندان سے براہ راست رابطہ رکھے اورتاحال سکولوں سے باہربچوں کو سکولوں میں لائیں۔انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ کے تمام پبلک وپرائیویٹ سکولوں میں جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینے کے لئے موثر اقدامات ناگزیر ہیں۔مارننگ اسمبلی میں ہم سب پاکستانی ہیں کے پیغام کو عام کریں۔ایک دوسرے کے جذبات کا احساس، رواداری،یگانگت،مذہبی ہم آہنگی،اتحاد واتفاق کے فروغ کے لئے اقدامات جاری رہنے چاہیں۔

انہوں نے گرجاگھروں کی انتظامیہ کی طرف سے سامنے آنے والی ڈیمانڈز کا ازسرنوجائزہ لینے کی تاکید کی اور واضح کیا کہ نگران وزیراعلی ٰپنجاب محسن نقوی نے گرجاگھروں کو پہلے سے بھی بہتر بناکر انتظامیہ کے حوالے کرنے کا اعلان کررکھا ہے جس کی تکمیل میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے متاثرین کی طرف سے سانحہ کے بعد بے روزگارہونے اور ان کی واپس اسی مقام پر نوکری بحال کرانے کو خوش آئند اقدام قرار دیا۔کمیٹی کے ارکان کو آرپی اونے واقعہ کے رونما ہونے،پولیس کی تفتیش،درج مقدمات اور چالان کی تیاری پر بریفنگ دی۔کمشنر فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر نے متاثرین کی بحالی کے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 80 خاندانون کو حکومت پنجاب کی طرف سے 20/20 لاکھ روپے مالی امداد فراہم کی جاچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 22 متاثرہ گرجاگھروں میں سے 9 مکمل باقی ماندہ چرچزکی تزئین و تعمیر کا کام جلد مکمل کرلیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ متاثرین کو ریلیف کیمپس میں متاثرین کے قیام،کھانے پینے کی فراہمی،سلے ہوئے کپڑے، برتن، بستر،راشن،بچوں کے کھلونے فراہم جبکہ بچوں کی سکولوں میں واپسی کے لئے ہنگامی اقدامات کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم 83 میں سے 74 بچے سکولوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ باقی بچوں کو سکول میں لانے کے لئے والدین سے مسلسل رابطوں میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ روزگار کی بحالی کے حوالے سے 94 میں سے 80 فیملیز مطمئن ہیں۔14 کو مسائل کا سامنا تھا جن میں سے 11 کو ملزمالکان سے رابطہ کرکے نوکری پر بحال کرادیا گیا ہے۔ڈویژنل وضلعی انتظامیہ متاثرین کی سو فیصد بحالی تک متحرک ہے۔امن کمیٹی کے ارکان،مسلم مسیحی رہنماؤں سے مسلسل رابطہ ہے۔

بعدازاں سٹینڈنگ کیبننٹ کمیٹی نے مختلف گرجاگھروں کا دورہ بھی کیااور مکمل ہونے والے گرجاگھر کی تعمیر کا معیار دیکھا۔انہوں نے زیرتعمیر گرجاگھروں کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔کیبننٹ کمیٹی کے ارکان نے مسیحی افراد سے ملاقات بھی کی اور کہا کہ مسیحی خاندانوں کی سو فیصد بحالی اور گرجاگھروں کی تزئین وبحالی کے بعد انتظامیہ کے سپرد کرنے کے لئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح ہدایات کررکھی ہیں اور کیبنٹ کمیٹی کے ارکان نگران صوبائی وزراء کا دورہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=390712

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں