پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد

147

لاہور۔8مارچ (اے پی پی):خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین سٹینڈ نگ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ اور چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹیزاتھارٹی محمد کامران خان سمیت سیف سٹی خواتین عملے نے شرکت کی۔

تقریب میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پرمسرت جمشید چیمہ نے پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی خواتین سٹاف سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ سیف سٹی میں خواتین کی واضح نمائندگی دیکھ کر خوشی ہوئی۔اتھارٹی خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

اتھارٹی کی ویمن سیفٹی ایپ خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں اہم قدم ثابت ہو رہی ہے۔چیف آپریٹنگ آفیسرمحمد کامران خان نے بتایا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں خواتین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔خواتین کے لیے ڈے کیئر سنٹر سمیت پیک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔بعد ازاں مسرت جمشید چیمہ نے سیف سٹی ویب ٹی وی کے خصوصی پروگرام میں شرکت بھی کی۔