سرگودھا۔ 10 مارچ (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کی کوٹ مومن میں بڑی کاروائی، 1 ہزار 380 لیٹر جعلی لیبل والا جوس اور 270 لیٹر جعلی لیبل والی پانی کی بوتلیں برآمد،پلانٹ بند کردیاگیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے کوٹ مومن میں جوس پلانٹ کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 1 ہزار 380 لیٹر جعلی لیبل والا جوس اور 270 لیٹر جعلی لیبل والی پانی کی بوتلوں کو تلف کردیا۔
مزید کاروائی کرتے ہوئے 600 لیٹر ڈرنکلی نامی جوس کو ضبط کر لیا اور اس سیمپل لیب بھجوائے دیے۔ جوس پلانٹ کو 50 ہزار کا جرمانہ جبکہ ایف آئی آر درج کروا کے جوس پلانٹ کو بند کر دیا۔ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔