اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی عید سے پہلے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے2600 کلوگرام چائنیز سالٹ تلف کردیا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جمعرات کو خفیہ اطلاع ملنے پر ریلوے ورکشاپ موڑ راولپنڈی پر موجود گودام کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 28 لاکھ روپے مالیت کا چائنہ سالٹ ضبط کر کے تلف کردیا۔
فوڈ اتھارٹی نے گودام مالک کےخلاف تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا جبکہ ایک شخص کو پولیس نے موقع پر گرفتار کر لیا۔ترجمان نے بتایا کہ صوبے بھر میں چائنہ سالٹ کی خریدوفروخت پر پابندی عائد ہے۔ شہری کسی بھی شکایت کہ صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔