33.2 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومضلعی خبریںپنجاب فوڈ اتھارٹی کارروائی، گٹکے کے 1100 ساشے تلف کر دیئے، مالکان...

پنجاب فوڈ اتھارٹی کارروائی، گٹکے کے 1100 ساشے تلف کر دیئے، مالکان کو جرمانے

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 04 ستمبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گٹکا فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ناولٹی پل ڈجکوٹ روڈ پر کریانہ سٹورز اور کولڈ کارنرزپر چھاپے مارے اور1100ساشے ممنوعہ گٹکا تلف کردیا۔ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے پر کولڈ کارنر اور کریانہ سٹورمالکان کو بھاری جرمانے کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق رتن اور ون ٹو ون گٹکا برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔مضر صحت گٹکا خفیہ جگہ پر چھپا کر رکھا گیاتھا۔گٹکے کا استعمال منہ اور گلے کے کینسر کا باعث بنتا ہے۔نوجوانوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یادرہے کہ صوبہ بھر میں مضر صحت گٹکا کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہے۔شہری صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر شکایات کا اندراج کرا سکتے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386441

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں