پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کارروائیاں جاری،قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانے

110
فوڈ سیفٹی ٹیموں کی41 معروف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ ، 1 بند 17کو 3لاکھ سے زائدکے جرمانے

ڈیرہ غازی خان۔ 13 ستمبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں اپنے جاری کارروا ئیوں کے دوران قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانے عائد کئے ہیں جبکہ غیر معیاری خوراک کو تلف کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں اور کوٹ چٹھہ ڈی جی خان میں ملک شاپ کو پانی ملا دودھ فروخت کرنے پر 17 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اسی طرح جتوئی روڈ،میاں ولی روڈ مظفرگڑھ میں 2 کریانہ سٹورز کو ایکسپائرڈ،ممنوعہ اشیاء کی فروخت کرنے،ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس نہ ہونے پر 40 ہزارروپے کے جرمانے عائد کردیے گئے،اس کے علاوہ کیپکو روڈ مظفرگڑھ میں ملک شاپ کو کم فیٹ والا دودھ بیچنے پر 10 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

مزید روجھان میں واقع ریسٹورنٹ کو کھانوں کی تیاری میں ممنوعہ چائنہ نمک کا استعمال کرنے،فریزر میں مردہ مکھیاں پائے جانے پر 15 ہزارروپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔مزید برآں جنوبی بازار لیہ میں سویٹس اینڈ بیکرز یونٹ کو ایکسپائرڈ کسٹرڈ پاؤڈر رکھنے پر 10 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔