پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کارروائی میں مٹھائی اور تیل تلف

169

ڈیرہ غازی خان۔ 26 دسمبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کارروائیوں کے دوران 35 کلو مضر صحت مٹھائیا ں اور 10 لٹر رینسڈ آئل تلف کر دیا گیا جبکہ دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کر دئیے گئے۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ ون شہزاد خان مگسی کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی چوک سرور شہید،تونسہ موڑ،تونسہ بریج کوٹ ادو کارروائیاں کیں ۔اس دوران کھانوں کی تیاری میں رینسڈ آئل کا استعمال کرنے پر 3 ریسٹورنٹس کو 54 ہزارروپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔اوراس کے علاوہ خوراک کی تیاری میں مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ کرنے پر 2 بیکریوں کو 34 ہزارروپے کے جرمانے کیے گئے۔

دوران چیکنگ مٹھائی میں مردہ مکھیاں بھی پائی گئیں۔مزید ناکہ بندی کے دوران 3 دودھ بردار گاڑیوں کو بہتری کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔اس حوالے سے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے عوام تک معیاری خوراک پہچانے کا مشن جاری ہے اور عوام کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن نمبر 1223 پر مفت رابطہ کریں۔