پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مضر صحت اور غیر معیاری 600 لیٹر ملاوٹی جوس تلف

173
Punjab Food Authority

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت اور غیر معیاری جوس تیار کرنے والی فیکٹری کا 600 لیٹر ملاوٹی جوس تلف کردیا ۔ترجمان پی ایف اے کے مطابق غیر معیاری جوس کا کاروبار کرنے والوں کےخلاف فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گنج منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے مشہور برانڈ کے جعلی جوس پکڑ لیے،جعلی جوس کو معروف برانڈز کے نام سے پیک کیا گیا تھا جبکہ پیکنگ کے اوپر غلط اور مس لیبلنگ کی گئی تھی۔ فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی عمل میں لائی اور وینڈر کو 15 ہزار کا جرمانہ عائد کیا۔ ترجمان نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر صوبے بھر میں جعلی مشروبات کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔