پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کے پہلے فیز میں کامیاب امیدواروں کی مرحلہ وار تصدیق کا آغاز کر دیا گیاہے،ڈاکٹر سعدیہ علی

74

راولپنڈی۔ 14 نومبر (اے پی پی):پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کے پہلے فیز میں کامیاب امیدواروں کی مرحلہ وار تصدیق کا آغاز کر دیا گیاہے۔

سیکرٹری لائیو سٹاک کی ہدایت پر ڈ سٹاک اور ڈائریکٹر لائیو سٹاک راولپنڈی تمام مراحل کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ڈاکٹر سعدیہ علی ڈپٹی ڈائریکٹر تحصیل راولپنڈی نے بتایا کہ اب تک تحصیل راولپنڈی میں 187 مویشی پال حضرات پہلے مرحلے میں کامیاب ہوئے جنکی تصدیق کا عمل اربن یونٹ کے نمائندوں کی جانب سے شروع کر دیا گیا۔

اب تک 50 سے زائد فارمرز کی تصدیق کی گئی ہے جس میں کامیابی کی شرح 100 فیصد رہی۔کامیاب مویشی پال فارمرز نہ صرف وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اس منصوبے سے مستفید ہونگے بلکہ ان کو بہت بڑا ریلیف بھی ملے گا بلکہ یہ منصوبہ ملکی سطح پر گوشت کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ چھوٹے فارمرز کی خوشحالی کا باعث بھی بنے گا