پنجاب میں 1356ٹریفک حادثات، 12افراد جاں بحق ،1567زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو

106
Rescue 1122
Rescue 1122

لاہور۔15فروری (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1356ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق اور1567زخمی ہوگئے۔ ہفتہ کو ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1356ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 624افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ888معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی ۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 862ڈرائیورز،84کم عمرڈرائیور، 538مسافراور179پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے،ترجمان کے مطابق 261ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت311متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد99حادثات میں 112متاثرین کے ساتھ دوسر ے اورگوجر انوالہ 78حادثات میں 80متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔