پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 1228ٹریفک حادثات، 8 افراد جاں بحق، 1319 زخمی

106
accident

لاہور۔15نومبر (اے پی پی):پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1228ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور 1319زخمی ہو گئے،

ترجمان ریسکیو پنجاب نے منگل کو جاری رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 1228 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا، ان حادثات میں 651 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،

جبکہ 668 معمولی زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے موقع پر طبی امداد فراہم کی، اس دوران سب سے زیادہ 265 حادثات لاہور میں ہوئے، جن میں 287 افراد متاثر ہوئے ۔