لاہور۔7جنوری (اے پی پی):پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 890 ٹریفک حادثات میں7افراد جاں بحق اور 918 زخمی ہو گئے،
ترجمان ریسکیو نے اتوار کو جاری رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 890 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا،
ان حادثات میں401 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 517 معمولی زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے موقع پر طبی امداد فراہم کی، اس دوران سب سے زیادہ 183 حادثات لاہور میں ہوئے، جن میں 168 افراد متاثر ہوئے ۔