23.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںپنجاب میں ای بسز متعارف کروانے کے حوالے سے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا...

پنجاب میں ای بسز متعارف کروانے کے حوالے سے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا دورہ چین

- Advertisement -

لاہور۔28ستمبر (اے پی پی):صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے صوبے میں ای بسز متعارف کروانے کے حوالے سے چین کا دورہ کیا۔

ترجان کے مطابق انہوں نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ماحول دوست ای بسیں متعارف کروانے کے حوالے سے چینی حکام سے ملاقاتیں کیں۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے چائینہ کی سب سے بڑی معروف الیکٹرک بس مینوفیکچرنگ کمپنی فوٹون کا دورہ بھی کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے ماحول دوست بسوں کو لانے کے لیے چارجنگ اسٹیشنز،ورکنگ اسٹیشنز،ای بسز کی ٹیکنالوجی اورمینوفیکچرنگ کی سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔دورہ چین کے دوران سیکرٹری احمد جاوید قاضی نے اورنج لائن ٹرین بنانے والی نورنکو کمپنی کے وائس پریزیڈنٹ مسٹر وانگ سے بھی ملاقات کی۔اس دورے کا بنیادی مقصد سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کے دسویں اجلاس میں شرکت تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=395777

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں