اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) پنجاب میں معدنیات اور کان کنی کے شعبہ کی ترقی کیلئے 393 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ جس سے شعبہ کی کارکردگی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کان کنوں اور ان کے اہل خانہ کی سہولتوں کی بہتری اور کارکنوں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے بھی جامع اقدامات کئے جارہے ہیں۔ معدنیات اور کان کنی کے صوبائی وزیر چوہدری شیر علی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں شعبہ میں نئے منصوبے شروع کرنے کے لئے 115.211 ملین روپے رکھے گئے ہیں