پنجاب پولیس الیکشن 2024 کے پرامن انعقاد کے لئے تیار ہے، آئی جی پنجاب

83
آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات، مسائل کے فوری ریلیف کےاحکامات جاری

لاہور۔5فروری (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس الیکشن 2024 کے پرامن انعقاد کے لئے تیار ہے، قومی اداروں کے ساتھ مل کر الیکشن کے دوران امن و امان کی فضا کو ہر صورت برقرار رکھیں گے،

انتخابی عمل میں گڑ بڑ کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق سخت قانونی کارروائی کی جائیگی، قانون ہاتھ میں لینے یا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا۔

سوموار کو اپنے ایک وڈیو پیغام میں آئی جی پنجاب نے کہا کہ الیکشن کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی قطعی اجازت نہیں، پنجاب پولیس نے انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر کیمرے نصب کر دیئے ہیں۔

ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ صاف اور شفاف الیکشن کے بعد ایک منتخب جمہوری حکومت ملک کو آگے لے کر چلے گی، قومی اداروں کے ساتھ مل کر الیکشن کے دوران امن و امان کی فضا کو ہر صورت برقرار رکھیں گے۔