پنجاب پولیس میں بھرتی پولیس کانسٹیبل، ڈرائیور کانسٹیبل، ٹریفک اسسٹنٹ (میل،فیمیل) کا عمل جاری

554
Punjab Police
Punjab Police

چنیوٹ۔ 04 مارچ (اے پی پی):پنجاب پولیس میں بھرتی پولیس کانسٹیبل، ڈرائیور کانسٹیبل، ٹریفک اسسٹنٹ (میل،فیمیل) کا عمل جاری ہے۔ چیئرمین پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی سہیل اختر،ڈی پی او عبداللہ احمد اور ایس پی محمد طاہر کی زیر نگرانی پولیس لائن میں جسمانی پیمائش میں کامیاب امیدواروں کا دوڑ ٹیسٹ جاری ہے۔اس موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایاگیا۔مورخہ 04مارچ کو فارم نمبر 1سے فارم نمبر 2071تک میل امیدواروں کو دوڑ ٹیسٹ کیلئے بلایا گیا۔

دوڑ ٹیسٹ کیلئے پولیس لائن میں امیدواروں کیلئے مختلف بوتھ بنائے گئے۔ دوڑ ٹیسٹ کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے تمام امیدواروں کی بائیو میٹرک چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں،ڈرون کیمروں،ویڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے تمام پراسیس کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔دوڑ ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے میل امیدواروں کو ایک میل کا فاصلہ طے کرنے کیلئے سات منٹ کا وقت دیا گیا۔مورخہ 05مارچ کو فارم نمبر 2072سے 4085تک میل امیدوار دوڑ ٹیسٹ کیلئے پولیس لائن آئیں گے۔ایسے امیدوار جنہوں نے صرف ڈرائیور کانسٹیبل،ٹریفک اسسٹنٹ کی پوسٹ کیلئے اپلائی کیا ہواہے وہ بھی مورخہ 05مارچ کو پولیس لائن آئیں گے۔

امیدوار اپنا اصل شناختی کارڈ،رول نمبر سلپ ہمراہ لیکر صبح ساڑھے پانچ بجے حاضر ہونگے۔ اس موقع پر امیدواروں سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ ضلع چنیو ٹ کے افسران کا کہنا تھا کہ بھرتی کا عمل 100 فیصد میرٹ کی بنیاد پر ہو گا، امیدوار اللہ تعالیٰ اور اپنی قابلیت پر بھروسہ رکھیں۔ امیدوار کسی کے بہکاوے میں ہرگز نہ آئیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی شخص بھرتی کے کسی بھی مرحلے میں اثرانداز ہونے کا دعوی کرے یا بھرتی سے متعلق کسی قسم کی شکایت کی صورت میں 03237543444 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔\378