29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب پولیس کی جانب سے فورس واہل خانہ کی ویلفیئر کےلئے 78...

پنجاب پولیس کی جانب سے فورس واہل خانہ کی ویلفیئر کےلئے 78 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، ترجمان

- Advertisement -

لاہور۔5مئی (اے پی پی):پنجاب پولیس کی جانب سے فورس اور ان کے اہلخانہ کی ویلفیئر کے لئے 78 کروڑ 30 لاکھ روپے کی رقم خرچ کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سکالرشپس کی مد میں 25 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی، پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 21 کروڑ 99 لاکھ روپے دئیے گئے۔

علاج معالجے کی سہولیات میں معاونت کے لئے 11 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی،گذارا الاونس کی مد میں پولیس ملازمین کی فیملیز کو 9 کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد فنڈز دئیے گئے، پولیس ملازمین کو ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں 7 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کئے۔تدفین اخراجات کی مد میں فورس کے اہلخانہ کو ایک کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد دئیے گئے، پولیس فورس کو فوری مالی امداد کی مد میں 67 لاکھ 97 ہزار روپے سے زائد دئیے گئے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592497

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں