لاہور۔19مئی (اے پی پی):پنجاب پولیس کے 127 ڈرائیونگ ٹریننگ سکولوں میں شہریوں کو ٹریننگ فراہم کی جارہی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 71 ہزار سے زائد شہریوں کو ان سکولوں میں ڈرائیونگ سکھائی گئی، ڈرائیونگ سیکھنے والوں میں ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد مرد اور 20 ہزار خواتین شامل ہیں۔470 خواتین کو موٹرسائیکل ڈرائیونگ اور 360 ٹرانسجینڈرز کو بھی ٹریننگ دی گئی۔
رواں سال مزید 3 ڈرائیونگ ٹریننگ سکول قائم کیے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈرائیونگ ٹریننگ سینٹرز میں شہریوں کو روڈ سیفٹی، ڈرائیونگ لائسنسنگ اور ٹریفک ایجوکیشن کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔
بغیر لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے، ڈرائیور شہریوں کے پاس لائسنس کی موجودگی انتہائی اہم ہے،شہری لرنر، ریگولر ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، لرنر لائسنس، ڈوپلیکیٹ لائسنس کے لئے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں، رواں سال 31 لاکھ 90 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598607