23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںپنجاب پولیس کے افسران عالمی اعزازات کیلئے منتخب

پنجاب پولیس کے افسران عالمی اعزازات کیلئے منتخب

- Advertisement -

لاہور۔9مئی (اے پی پی):پنجاب پولیس کے ہونہار افسران کی قابلیت کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کرتے ہوئے انہیں عالمی اعزازات کیلئے منتخب کر لیا گیا۔ورلڈ پولیس سمٹ نے ایس ڈی پی او سٹی سرکل سرگودھا، اے ایس پی انعم شیر خان کو بین الاقوامی ایوارڈز کیٹیگریز میں اول، ڈی پی او قصور محمد عیسی خان کو سیکنڈ پوزیشن کیلئے منتخب کر لیا،

ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈز کیلئے 192 ممالک کے پولیس افسران کی مختلف کیٹیگریز میں غیر معمولی کارکردگی زیر غور آئی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایوارڈز کمیٹی نے سخت ترین سکروٹنی، انٹرویو کے بعد پنجاب پولیس کے دو افسران کو ایوارڈ ونرز کے طور پر شارٹ لسٹ کیا، مختلف کیٹیگریز میں پوزیشن ہولڈرز کی لسٹ ورلڈ پولیس سمٹ دبئی کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع کر دی گئی ہے، ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈز کی تقریب رواں ماہ 13 تا 15 مئی دبئی میں منعقد ہو گی۔

- Advertisement -

ترجمان کیمطابق اے ایس پی انعم شیر خان نے کریمینل انوسٹی گیشن میں شاندار کارکردگیپر اول پوزیشن حاصل کی، ڈی پی او قصور محمد عیسی خان کو "پولیسنگ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے بہترین استعمال کیٹیگری میں اعلی کارکردگی پر دوسری پوزیشن کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عالمی سطح پر اپنے ملک اور پنجاب پولیس کا نام روشن کرنے پر دونوں افسران کو مبارکباد دی اور کہا ہے کہ دونوں افسران کو پولیسنگ میں غیر معمولی کارکردگی، خدمات کے اعتراف میں بین الاقوامی ایوارڈز کے لئے منتخب کیا گیا، پنجاب پولیس کے افسران کا ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈ کیلئے منتخب ہونا پاکستان پولیس سروس کیلئے فخر کی بات ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594669

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں