راولپنڈی۔7فروری (اے پی پی):پنجاب کالج راولپنڈی میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر طلبا و طالبات نے تقاریر اور ٹیبلو سے کشمیری بہن بھائیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
مہمان خصوصی نے اس تقریب کو یادگار قرار دیتے ہوئے تمام تعلیمی اداروں کو اس طرح کی تقاریب کی تقلید کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے حکومتی کاوشوں کا بھی ذکر کیا جو مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے کی جا رہی ہیں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز راولپنڈی/اسلام آباد چوہدری محمد اکرم نے مہمانوں، تقریب میں شرکت کرنے والے اساتذہ اور پرنسپلز پنجاب کالجز راولپنڈی ، اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا اور تقریب کی منتظم حرا ریاض چوہان اور ان کی ٹیم کو کامیاب تقریب پر مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے طلبا و طالبات کی کشمیر سے محبت کو بھی سراہا اور شرکا میں سرٹیفکیٹ اور کالج سووینئر تقسیم کئے۔