22.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب کی خوبصورت ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے پتوکی سمیت صوبے...

پنجاب کی خوبصورت ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے پتوکی سمیت صوبے بھر میں پنجابی کلچر ڈے منایا گیا

- Advertisement -

پتوکی ۔14مارچ (اے پی پی):پنجاب کی خوبصورت ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے پتوکی سمیت صوبے بھر میں پنجابی کلچر ڈے منایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنرعمر سرور کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی، ریلی اے سی آفس سے شروع ہوکرپرانی کچہری چوک پہنچی اور ریلی واپس اے سی آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی۔ ریلی کے شرکا نے علاقائی لباس اور پگڑیاں پہن رکھی تھیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد پنجاب کی مٹی کی ثقافت اور روایات کو اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی ثقافت کے رنگوں میں محبت،اخلاص،احساس،اخلاق اور تہذیب نمایاں ہے اور صوبہ پنجاب کی ثقافت کا ہر رنگ الگ الگ ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت کے سراور ساز بھی انوکھے ہیں، پنجاب کی ثقافت کوبابا فرید الدین گنج شکر،خواجہ غلام فرید ، بلھے شاہ،وارث شاہ اورمیاں محمد بخش جیسے عظیم صوفی شعراء نے فروغ دیا،یوم ثقافت منانے کا مقصد محبت کی خوشبو کے پیغام کو عام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں سکول کالجز میں ودیگر اداروں میں پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے تقریبات ہورہی ہیں، پتوکی اے سی آفس میں پنجابی کلچر کے حوالے سے سٹال بھی لگائے گئے ہیں۔

اس موقع پربانی امن پریس کلب پتوکی نوید بھٹی، ریسکیو 1122 انچارج پتوکی میڈم رابعہ خلیل، عمران یوسف بھٹی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ،میڈیکل ٹیکنیشن ریسکیو 1122 مس تسلیم ،ڈی ایس پی سرکل پتوکی آصف حنیف جوئیہ ، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر پتوکی شوکت علی خان، صدر پتوکی بار ایسوسی ایشن چوہدری عظیم انور، سابق صدر چوہدری محمد علی بابر، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پتوکی غلام مرتضیٰ،صدر پروفیشنل مرکزی انجمن تاجران پتوکی شیخ مبشر شوکت، صحافیوں میں ملک ایوب، ڈاکٹر منظور بھٹہ، ڈاکٹر آصف، وسیم آفتاب خاں میو، اکمل علی کمبوہ ،حاجی شاہد قیوم ٹیپو، رضوان آسی، علی شیر بھٹی سمیت دیگر موجود تھے ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=299703

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں