پنجاب کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری

244

لاہور۔23ستمبر (اے پی پی):صوبہ بھر کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد علی شاہ کوپنجاب یونیورسٹی ،ڈاکٹر شاہد منیر کو وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، ڈاکٹر احمد شجاع کو یونیورسٹی آف گجرات ،ڈاکٹر محمد عنایت اللہ خان کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا، ڈاکٹر عامر اعظم خان کو خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یارخان کا وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا ہے ۔

اسی طرح ڈاکٹر عاکف انور چوہدری یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور جبکہ ڈاکٹر محمد زبیر کو بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا ہے۔