لاہور۔22اپریل (اے پی پی):پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق دوپہر کے وقت سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ دوپہر کے وقت جنوبی اضلاع میں گردو غبار اٹھانیوالی تیز ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے ۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہا
تاہم بعض علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 21اور زیادہ سے زیادہ 38سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 10رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 97فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں پولو گراونڈ 112،ایوی گرین 139,ذکی فارمز 127،وی ٹی ایس 117،سید مراتب علی روڈ129اور ڈائمنڈ پینٹس 129ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585981