24.7 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںپنجاب کے سیلابی علاقوں میں فلڈ ریسکیو آپریشن جاری

پنجاب کے سیلابی علاقوں میں فلڈ ریسکیو آپریشن جاری

- Advertisement -

لاہور۔30اگست (اے پی پی):دریائے سندھ،چناب،راوی،ستلج اور جہلم کے ملحقہ سیلاب متاثرہ علاقوں سے92ہزار844 افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔ترجمان ریسکیوپنجاب فاروق احمد نے بتایاکہ صوبہ بھر کے سیلابی علاقوں میں808 ریسکیو بوٹ کے ساتھ فلڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے ، سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر کال کرکے اپنی لوکیشن واضح بتائیں۔،انہوں نے کہاکہ حالیہ سیلاب میں اب تک بہاولپور سے 20552 افراد، قصور سے 14574،پاکپتن سے 8778، اوکاڑہ سے 7422،گوجرانوالہ سے 4830، وہاڑی سے 4253، ننکانہ صاحب سے 4229،حافظ آباد سے 3999، منڈی بہائوالدین سے 3801، نارووال سے 3570 اوربہاولنگر سے 3150 افراد کو انخلا اور ٹرانسپورٹیشن فراہم کی گئی ہے ۔

- Advertisement -

ترجمان ریسکیو نے بتایاکہ اب تک جہلم سے 1846 افراد، سیالکوٹ سے 1728، لیہ سے 2081،شیخوپورہ سے 1022، میانیوالی سے 899، چنیوٹ سے 792، گجرات سے 785اور سرگودھا سے 505افراد کو انخلا و ٹرانسپورٹیشن فراہم کی گئی، اسی طرح اب تک ڈی جی خان سے 1592افراد، خانیوال سے 428، مظفر گڑھ سے 524، لودھراں سے 205، ملتان سے 155، راجن پور سے 155، اٹک سے 53، جھنگ سے 279، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 144، ساہیوال سے 29 اور فیصل آباد سے 76 افراد کو انخلا ور ٹرانسپورٹیشن فراہم کی گئی۔

ترجمان نے کہاکہ قصور میں 74 ریسکیو بوٹ، لاہور میں 17، اوکاڑہ میں 37،پاکپتن میں 26، بہاولنگر میں 27، ملتان میں 32، فیصل آباد میں 7، ساہیوال میں 8، وہاڑی میں 18، بہاولپور میں20 اور لودھراں میں 10 ریسکیو بوٹ آپریشنل ہیں،اسی طرح سیالکوٹ میں 37 ریسکیو بوٹ، شیخوپو رہ میں 23، گجرات میں 16،

گوجرانوالہ میں 36، منڈی بہائوالدین میں 22، حافظ آباد میں43 ، سرگودھا میں 12 ، چنیوٹ میں 25، جھنگ میں 44، نارووال میں 30اور ننکانہ صاحب میں 14ریسکیو بوٹ آپریشنل ہیں۔ ترجمان ریسکیو نےبتایاکہ پنجاب میں 1800 سے زائد ریسکیو سکائوٹس (تربیت یافتہ رضاکار) بھی ایمرجنسی سروسز کے ہمراہ لوگوں کی مدد کررہے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں