35.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب ہائی وے پٹرولنگ میں کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل بھرتی کے لیے...

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ میں کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل بھرتی کے لیے دوڑ کا انعقاد

- Advertisement -

سرگودھا

14 اپریل (اے پی پی):پنجاب ہائی وے پٹرولنگ میں کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل بھرتی کے لیے دوڑ کا انعقاد کیا گیا۔ ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے بطورِ چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ موقع پر خود نگرانی کی۔ ایس پی پولیس ٹریننگ سکول انعم فریال اور ایس پی پنجاب ہائی پٹرولنگ محمد اختر جوئیہ بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

اس موقع پر سیکیورٹی کے فُول پروف انتظامات کیے گئے اور موسم کی شدت کو مدِنظر رکھتے ہوئے اُمیدواروں کے لیے ضروری سہولیات بھی مہیا کی گئی تھیں۔ دوڑ کے مرحلے میں 1800 سے زائد اُمیدواران جن میں ضلع سرگودھا سے تعلق رکھنے والے مرد جبکہ ریجن بھر کی خواتین اُمیدواران نے حصہ لیا ۔

ایس پی پنجاب ہائی پٹرولنگ محمد اختر جوئیہ کے مطابق کل دوڑ ٹیسٹ کا آخری دن ہوگا جس میں باقی رہ جانے والے تمام اُمیدواران کا دوڑ ٹیسٹ لیا جائے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581720

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں