پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف سوش اینڈ کلچرل سٹڈیز کے زیر اہتمام گریجویٹ کانفرنس کا انعقاد

53
پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف سوش اینڈ کلچرل سٹڈیز کے زیر اہتمام گریجویٹ کانفرنس کا انعقاد

لاہور۔31مئی (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیزکے زیر اہتمام مطالعاتی مباحثے ’’ان کوالیٹیٹو ریسرچ ‘‘کے موضوع پر گریجویٹ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

ہفتہ کو منعقدہ کانفرنس میں ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیزپروفیسر ڈاکٹر فرحان نوید یوسف،مہمان خصوصی چیئرپرسن ڈاکٹریٹ پروگرام کوآرڈینیشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر انجم نسیم صابری ، ممبر سنڈیکیٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ناصر، کانفرنس سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر احمد عثمان، فیکلٹی ممبران، محققین، ماہرین تعلیم اور طلباطالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈاکٹر فرحان نویدیوسف نے کہا کہ کانفرنس میں منعقدہ سات آزاد سیشنزمیں سے ہر ایک کی قیادت سینئر ماہرین تعلیم کی سرپرستی میں حالیہ پی ایچ ڈی گریجویٹ نے کی۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس نے تجزیاتی گفتگو کے لیے ماحول پیدا کیا۔

انہوں نے اس طرح کی تعلیمی مصروفیات کی اہمیت پر نہ صرف گریجویٹ طلبا کو اپنی تحقیق پیش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے اور متنوع طریقہ کار کے پیراڈائمز پر تنقیدی مکالمے کو فروغ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب نے عالمی اکیڈمیا میں طریقہ کار کی پیچیدگیوں اور معیاری تحقیق کے ارتقائی شکلوں پر بنیادی اور عصری اسکالرشپ کے ساتھ مشغول ہونے کے لیے ایک فکری طور پر محرک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔

ڈاکٹر انجم نسیم صابری اور ڈاکٹر محمد ناصر نے کانفرنس کو پاکستان کے تعلیمی اداروں میں ایک متحرک تحقیقی کلچر کو فروغ دینے کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا۔ ڈاکٹر احمد عثمان نے اس تقریب کو علمی اقدامات کی ایک وسیع سیریز کے آغاز کے طور پر اجاگر کیا جس کا مقصد سماجی سائنس کی کمیونٹی کو ابھرتی ہوئی بحثوں،عالمی تحقیق اور تنقیدی اسکالرشپ میں تبدیلی کے مناظر کے ساتھ گہرے تعلق کی طرف رہنمائی کرنا ہے۔ شرکا نے بامعنی تقریب کے انعقاد پر منتظمین کی تعریف کی۔