پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کے نو منتخب اراکین کی تقریب حلف برداری

119

لاہور۔19فروری (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ا یسو سی ایشن کے نو منتخب اراکین کی تقریب حلف برداری کا انعقاد الرازی ہال میں ہوا۔ بدھ کو منعقدہ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود،ڈین فیکلٹی آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، آسا کے نو منتخب صدر ڈاکٹر امجد مگسی، سیکرٹری ڈاکٹرمحمد اسلام و دیگر عہدیداران سمیت اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کی بہتری کے لیے تبدیلیاں لا رہے ہیں۔

انہوں امید ظاہر کی کہ سب مل کر پنجاب یونیورسٹی کی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ التوا کا شکار سلیکشن بورڈ جلد کریں گے، متعلقہ ڈینز کو 10 دن میں آسامیوں کی اہلیت کے کیسز بھیجنے کی ہدایات جاری کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں زیادہ سے زیادہ سولر پینل لگائیں گے اورزرعی زمین کے بہتر استعمال کے لئے بھی ریفارمز لا رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ہاسٹل اور ٹرانسپورٹ کا فنانشل ماڈل بہتر بنا نے کیلئے کوشاں ہیں، آسا کی پنجاب یونیورسٹی اپنائیے مہم کو سراہتے ہیں۔ ڈاکٹر امجد عباس مگسی نے کہا کہ آسا اساتذہ کمیونٹی کی بھرپور نمائندگی کرے گی

پنجاب یونیورسٹی کو درپیش مالی چیلنجز کے سد باب اور تعلیمی مسائل کے حل کے لئے بھرپور تعاون کریں گے۔