پنجاب یونیورسٹی میں آل پاکستان ایچ ای سی ویمن انٹر ورسٹی فٹبال چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب

117

لاہور۔14فروری (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی میں آل پاکستان ایچ ای سی ویمن انٹر ورسٹی فٹبال چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیر اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کے تعاون سے جاری چیمپیئن شپ میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ہائر ایجوکیشن کمیشن جاوید میمن، ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی سپورٹس ڈاکٹر شبیر سرور، پنجاب یونیورسٹی اکیدمک سٹاف ایسوسی ایشن کے نومنتخب خزانچی عامر مسعود چشتی، فیکلٹی ممبران اور طلباطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آل پاکستان انٹرورسٹی ویمن چیمپئن شپ کے فائنل میں پنجاب یونیورسٹی ویمن فٹ بال ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ گزشتہ سال پنجاب یونیورسٹی کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ اپنے خطاب میں ڈائریکٹر ایچ ای سی جاوید میمن نے جیتنے والی ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرمحمد شبیر سرور کی زیر نگرانی پنجاب یونیورسٹی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے کھیلوں کے تمام مقابلوں کو بہترین انداز میں منظم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستانی جامعات میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ڈاکٹر محمد شبیر سرور نے ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور ڈی جی سپورٹس جاوید میمن کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے جیتنے والی ٹیموں کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلرڈاکٹر محمد علی کی سرپرستی میں پنجاب یونیورسٹی کاسپورٹس ڈیپارٹمنٹ طلبا میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر کی جامعات نے بھر پور شرکت کی اور انتظامات کو سراہا۔