پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

6

اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت، پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا ،اسلام آباد، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش قصور میں 71، اوکاڑہ 67، شیخوپورہ 54، جوہرآباد 49، سرگودھا سٹی 45، ملتان ایئرپورٹ 43، بہاولنگر اور ساہیوال 37، چکوال 36،

اسلام آباد (بوکرہ 35، گولڑہ، ایئرپورٹ 29، زیرو پوائنٹ 23)، راولپنڈی (پیر ودائی 34، شمس آباد 18)، لاہور ایئرپورٹ 34، حافظ آباد اور خان پور 29، نارووال 25، رحیم یار خان 24، لاہور سٹی 23، فیصل آباد، خانیوال 17، گجرات سے ملتان سٹی 11، منگلا 10، جہلم 9، اٹک اور نور پور تھل 7، منڈی بہائوالدین، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 5، مری 2، گوجرانوالہ ایک، مالم جبہ 69، پاراچنار 23، چراٹ 15، سیدو شریف 10، لوئر دیر، تخت بائی، کاکول 5، بالاکوٹ 4، راولاکوٹ 11، مظفر آباد ایئرپورٹ 10، مظفر آباد سٹی 6، گڑھی دوپٹہ 3 اور بارکھان میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق دالبندین، سبی، جیکب آباد میں درجہ حرارت 46، نوکنڈی، روہڑی اور موہنجو داڑو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔