24.9 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںپنجابی بولنے اورکہلانے پر ہر ایک کو فخر ہونا چاہیے، مریم نواز

پنجابی بولنے اورکہلانے پر ہر ایک کو فخر ہونا چاہیے، مریم نواز

- Advertisement -

لاہور۔17اپریل (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے کہاہے کہ پنجابی بولنے اورکہلانے پر ہر ایک کو فخر ہونا چاہیے۔پنجاب کے لوگ،عوام سب ہمارے اپنے ہیں۔پنجاب کی مٹی،لوگوں،میوزک،روایات،ثقافت ہر چیز سے بے پناہ پیار ہے۔الحمرا آرٹس کونسل میں پنجاب دیہاڑ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ پاکستان سے محبت ہے،محب وطن پاکستانی ہوں۔جلا وطنی کے دوران بارش میں پنجاب کی مٹی کی خوشبو کو یاد کر کے رویا کرتی تھی۔نوجوان انگریزی ضرور سیکھیں مگر پنجابی فخر کے ساتھ بولنی چاہیے۔پنجاب اور پنجابی ہماری پہچان ہے،اسے بھول نہیں سکتے۔وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ ساری زبانیں اور موسیقی اچھی ہے مگر ٹور پنجابن دیکا کوئی جواب نہیں۔پنجاب کے بھنگڑے کا کوئی میوزک اور رقص مقابلہ نہیں کرسکتا۔پاکستان خوبصورت ملک اور پنجاب خوبصورت ترین صوبہ ہے۔

ترکیہ کے عوام اور صدر سب لوگ اپنے کلچر پر فخر کرتے ہیں۔تقریب میں خوبصورت پرفارمنس دیکھ کر حیران رہ گئی،ننھی بچیوں نے ڈھول بجا کرحیران کردیا۔وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ پنجاب ثقافت دیہاڑ کی شاندار تقریب پر وزیراطلاعات عظمی زاہدبخاری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔حامد رانا،فردوس جمال،ریشم سمیت سب کو دیکھ کر ایسے نہیں لگ رہا کہ پہلی مرتبہ مل رہے ہیں۔پنجاب کے فنکاروں کیلئے ایسا کرنا چاہتی ہوں کہ مثال بن جائے۔مریم اورنگزیب،عظمی زاہد بخاری اورسب ملکربیٹھیں اورفنکاروں کیلئے پروگرام لائیں،پنجاب میں کئی دہائیوں کے بعد میلوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا ہے۔

- Advertisement -

30سال بعد ہارس اینڈ کیٹل شو شروع ہوا،دوہفتے عوام لطف اندوز ہوئے۔میلہ چراغاں کئی سالوں بعد بحال ہوا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ محمد نوازشریف اورمحمد شہبازشریف کی قیادت میں سالوں کا جمودٹوٹ گیا،ترقی شروع ہوئی۔اب اکانومی ڈوبنے کی آواز نہیں آتی بلکہ بجلی کے نرخ اورمہنگائی کم ہونے کی باتیں سامنے آرہی ہیں۔ہر و قت کہا جاتا تھا پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا،اکانومی ختم ہوجائے گی۔لیکن آج مہنگائی میں کمی اور ترقی کی آوازیں اٹھ رہی ہیں اور انویسٹر پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ہرجگہ صفائی،ترقی اورسہولتیں نظر آرہی ہیں،سٹاک ایکسچینج ریکارڈ قائم کررہا ہے۔

آج ہم جو عوام پر خرچ کر رہے ہیں،یہ پیسہ ہر حکومت کے پاس تھا،مگر عوام پر خرچ نہیں کیاگیا۔وسائل وہی ہیں،بہت زیادہ نہیں بڑھے مگر محب وطن حکومت کی وجہ حالات بد ل گئے۔پنجاب کے لوگوں کے علاج،تعلیم،روزگار اور سہولتوں کیلئے سوچتی ہوں۔ہر وقت یہی کوشش ہے کہ آٹا،روٹی اورسبزی دالوں وغیرہ کی قیمتیں کم رہی۔والدین کا احترام اور ان کی دعا آپ کو ترقی کے عروج پر لے جا سکتی ہے،میں اس کی مثال ہوں۔

وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ پھر کہتی ہوں کہ بچوں کو اپنی زبان سے متعارف کرائیں اورپنجابی بولنے پر فخر کریں۔لوگ جب بیٹی،بہن یا دھی رانی کہہ کر مخاطب کرتے ہیں تو فخر محسوس ہوتا ہے۔دعا ہے کہ ہمارا ملک ہر آنے والے دن میں آگے بڑھے اور ترقی کریں،اقوام عالم میں اپنا مقام بنائے۔دعا ہے کہ اللہ تعالی پنجاب اوراہل پنجاب کو ہمیشہ ہنسا مسکراتا رکھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583804

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں